"جب میں کراچی میں شفٹ ہوئی تو اس وقت ایک فلیٹ شئیر کر کے رہ رہی تھی۔ جب کوئی لاہور سے کراچی شفٹ ہوتا ہے تو یہ چاہتا ہے کل خوبصورت اور صاف ستھرا گھر مل جائے لیکن مہنگا گھر ہر ایک افورڈ نہیں کرسکتا. کراچی آنے کے بعد میری ملاقات ایک بہت سلجھی اور بظاہر سیدھی سادی لڑکی سے ہوئی جس نے مجھے کہا کہ ہم شیئرنگ پر ایک اپارٹمنٹ لے لیتے ہیں. گھر والوں سمجھاتے رہے کہ میں سستا اپارٹمنٹ کرائے پر لے لوں لیکن کسی کے ساتھ پر نہ لوں لیکن میں نے والدین کو کہا کہ ایسا کچھ نہیں لڑکی اچھی ہے کچھ نہیں ہوگا لیکن پھر وہ ہوگیا جو سوچا بھی نہیں تھا"
یہ کہنا ہے اداکارہ مریم نور کا جنھوں نے اپنے ساتھ کراچی میں پیش آئے افسوسناک واقعے کے بارے میں تفصیل سے بتایا.
مریم کا کہنا تھا وہ لڑکی گاؤں سے آئی ہوئی تھی، شروع میں بہت سیدھی سادی لگی لیکن کچھ مہینوں ہی اس کے پر نکلنے لگے. مجھے اس کے ساتھ فلیٹ شئیر کرتے ہوئے لگتا تھس جیسے میں اس کی نوکرانی نوکرانی ہوں جو کہ شیئرنگ پر نہیں بلکہ اس کے پیسوں پر اس گھر میں رہ رہی ہوں. اس لئے کچھ عرصے بعد میں نے اس لڑکی سے علیحدہ رہنے کا فیصلہ کیا پھر جب میں ایک دن کے لئے لاہور گئی تو اس نے فون کر کے بتایا کہ میں نے اپنے لیے گھر خرید لیا ہے اور اب میں اپارٹمنٹ کا ڈپوزٹ واپس کردوں جس پر میں نے اس لڑکی کو دو مہینے کا کنٹریکٹ یاد دلایا اور کہا کہ یہ پیسے دو مہینے بعد ہی دوں گی۔
مریم نور نے انکشاف کیا کہ کراچی واپس آنے پر انھوں نے دیکھا کہ وہ لڑکی ان کی چیزیں چوری کرکے لے گئی اور کمرے میں مرے ہوئے جھینگے بھج پھینک دیے اور ان کے برتنوں میں خراب کھانا بھی ڈال گئی۔