انتہائی احمقانہ حرکت ہے مومن ثاقب کے رونے پر متھیرا کیوں غصہ ہوگئیں؟ دیکھیں

image

"یہ ہمارا مستقبل ہے. انسان کی حقیقت اتنی ہی ہے. ہم سب کا آنے والا کل یہی ہے. کچھ بھی کرلو، جتنا پیسا کما لو، کتنی ہی شہرت حاصل کرلو سب کا آخر انجام یہی ہونا ہے. جب موت آئے گی تب جتنا بھی غرور، ناکامیاں، خوشیاں سب ختم ہوجائیں گے

یہ کہنا ہے معروف کامیڈین مومن ثاقب کا جنھوں نے اپنے انسٹاگرام پر قبرستان میں بیٹھے ہوئے ویڈیو بنا کر اسٹوری پر لگائی. مومن ثاقب اس ویڈیو میں قبروں کے درمیان باقاعدہ روتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں.

البتل مومن ثاقب کی اس ویڈیو کو جہاں لوگوں نے زندگی کی حقیقت کا نام دیا وہیں ماڈل ماڈل متھیرا نے ویڈیو کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے مومن ثاقب لے لتے لے لئے.

متھیرا کا کہنا ہے کہ ’معاف کیجیے گا لیکن یہ بہت احمقانہ حرکت ہے. آج کل بہت سارے لوگ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، خودکشی کررہے ہیں اور خراب ذہنی صحت کا سامنا کررہے ہیں، اس طرح کی ویڈیوز بعض اوقات انہیں اندر سے مزید توڑ دیتی ہیں۔ بے شک ایک دن ہم سب کو موت کا مزہ چکھنا ہے لیکن اس طرح موت کے بارے میں بات کرنے بجائے ہمیں مشکل زندگی گزانے کے بہتر طریقے پر بات کرنی چاہیے۔

You May Also Like :
مزید