نادر علی سب عورتوں کے خلاف ہیں۔۔ متھیرا کے ساتھ نادر علی کے شو میں ایسا کیا ہوا تھا جو وہ بھڑک اٹھیں؟

image

"مجھے ایسا لگتا ہے جیسے نادر علی میرے نہیں بلکہ تمام خواتین کے خلاف ہیں. وہ جب بھی کسی خاتون مہمان کو پوڈکاسٹ میں بلاتے ہیں ان کا رویہ ہمیشہ نامناسب ہوتا ہے. وہ مہمان خواتین کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں"

یہ کہنا ہے ماڈل اور ٹی وی شو کی میزبان متھیرا کا جنھوں نے فہد انصاری کے شو میں شرکت کرتے ہوئے نادر علی پوڈکاسٹ کے متعلق گفتگو کی.

متھیرا کا کہنا تھا کہ مزاح اور بیہودگی میں فرق ہوتا ہے لیکن نادر علی کے سوالات مزاح اور تفریح کے لیے نہیں بلکہ دوسروں کو نیچا دکھانے کے لیے ہوتے ہیں. وہ بیہودہ سوالات کرتے ہیں اس لئے مجھے ان کے شو میں جانے پر افسوس ہے. میں نے تابش ہاشمی مورو کے علاوہ کئی لوگوں کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی ہےاور کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا کیونکہ وہ صرف تفریح کے لئے بنائے گئے تھے لیکن نادر علی کے بیہودہ سوالات سے میں عدم تحفظ کا شکار ہوگئی.

متھیرا کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر نادر علی کی عزت کرتی ہیں. وہ اچھے انسان ہیں لیکن پوڈکاسٹ میں ان کا طرز عمل مختلف تھا۔ مہمان کو پوڈکاسٹ میں بلا کر اسے عزت دینی چاہیئے لیکن نادر علی نے عجیب و غریب حرکتیں کیں.

You May Also Like :
مزید