والد کہتے تھے کہ میری شادی جلدی کروا دیں گے۔۔ خاندان میں عورتیں پردہ کرتی ہیں! مایا علی کی نجی زندگی سے متعلق گفتگو

image

"میرے ددھیال میں سب خواتین پردہ کرتی ہیں، جبکہ ننھیال میں.کچھ کرتی ہیں اور کچھ نہیں۔ میرے والد کافی سخت مزاج تھے وہ کہتے تھے کہ کیسے ہی میری پڑھائی پوری ہوجائے گی تو میری شادی کروا دیں گے"

یہ کہنا ہے ماڈل اور اداکارہ مایا علی کا جنھوں نے اپنی نجی زندگی اور کیرئیر کے متعلق گفتگو کی.

مایا علی نے بتایا کہ میں نے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کرنے کے بعد انٹرنیٹ شپ ڈھونڈنہ شروع کردی. پھر جیو چینل کے لاہوراسٹیشن گئی تو وہاں رپورٹنگ کے شعبے میں میرا انتخاب ہوگیا۔ اس شعبے میں بہت انجوائے کیا۔ بہت انٹرویوز کئے، دلچسپ آرٹیکل لکھے۔ میں اِسی شعبے میں ترقی کرنا چاہتی تھی لیکن والد نے منع کردیا اس کے بعد میں شوبز میں آگئی.

مایا علی نے اپنے خوابوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنا ریستوران بنانے کا بہت شوق ہے۔ اس کے علاوہ میں لاہور میں اپنا گھر بنائوں گی کیونکہ میری امی ایسا گھر چاہتی ہیں جہاں صبح کا اُبھرتا ہوا سورج وہ اپنے گھرکے لان میں بیٹھ کر انجوائے کرسکیں تو ان کے لیے میں ایسا ہی گھر بناناچاہتی ہوں۔

You May Also Like :
مزید