سلمان خان سے شادی کرنے کو تیار ہوں ۔۔ اداکارہ میرا کو اب شادی کے لیے کیسا لڑکا چاہیے؟ اپنی خواہش کا کھل کر اظہار کر دیا

image

اداکارہ میرا حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں نظر آئیں جہاں انہوں نے اپنی شادی اور لڑکے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ: '' اگر مجھے موقع ملتا تو میں اداکار رینبو سے ضرور شادی کرتی۔ میں نے نے تاحال شادی نہیں کی۔ اس شخص سے شادی کروں گی جو سید خاندان سے تعلق رکھتا ہو، وہ مولا علی پر ایمان رکھتا ہے اور غیرت مند ہو۔ شادی ایک انتہائی حساس معاملہ ہے، اس پر کسی کو مذاق نہیں کرنا چاہیے۔ اگر سلمان خان مجھے شادی کی پیش کش کریں گے تو انہیں منع نہیں کر پاؤں گی۔ ''

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ: '' میری عمر سے متعلق لوگوں نے بہت کچھ کہا، لیکن میں ابھی جوان ہوں۔ میں نے بہت چھوٹی عمر سے ٹی وی شو کیے ہیں اور پھر بڑے پردے پر آئی ہوں، سب کے سامنے ہے میری محنت اور میری اداکاری کا فن۔۔ ''

You May Also Like :
مزید