پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ایک سینڈل کی قیمت کتنی ہے؟ اور اتنے مہنگے جوتے کے ساتھ انہوں نے کیا کیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

اکثر آپ اداکاروں کے بارے میں ٹیلی ویژن یا سوشل میڈیا پر دیکھتے یا سنتے رہتے ہونگے کہ فلاں اداکار نے اتنا مہنگا پرس لیا تو فلاں نے اتنے مہنگے ہوٹل میں کھانا کھایا۔ یہ سلسلہ چلتا ہی رہتا ہے کیونکہ کوئی نہ کوئی ایسا کچھ کرتا ہی رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ سرخیوں میں آجاتا ہے۔

ابھی حال ہی میں ندا یاسر کے مورننگ شو "گڈ مارننگ پاکستان" میں فلم لندن نہیں جاؤں گا کی کاسٹ آئی ہوئی تھی فلم کی پروموشن کیلیئے، اسی دوران سوال جواب کا سلسلہ شروع ہوا جس میں مہوش حیات سے پوچھا گیا کہ انھوں نے سب سے مہنگی کون سی چیز خریدی ہے؟ جس پر مہوش نے بتایا کہ حال ہی میں انھوں نے ایک پرس خریدا تھا جو کہ بہت مہنگا تھا، اس بات پر ندیم بیگ نے بتایا کہ لندن میں فلم کی شوٹنگ کے دوران مہوش کی سینڈل غائب ہوگئی تھی۔ جب مہوش سے اسکی تصدیق کی گئی تو انھوں نے کہا جی یہ بلکل سچ ہے شوٹنگ کیلیئے جب ہم لندن جارہے تھے تو میں احتیاطا اپنی سینڈل رکھ لی تھی کہ کہیں ضرورت نہ پڑے، شوٹنگ ختم ہونے کے بعد جب میں نے دیکھا تو ان میں سے میری ایک چپل غائب تھی۔

میں نے ہر جگہ تلاش کیا آخر تین دن بہت ڈھونڈنے کے بعد بھی جب سینڈل نہیں ملی تو میں نے ہمایوں سعید سے اسکا ذکر کیا، اُنھوں نے بھی ڈھونڈا لیکن جب کہیں نہیں ملی تو میں نے ان سے کہا کہ مجھے ویسی ہی نئی سینڈل خرید کر دیں۔ اس پر ہمایوں سعید نے آگے کی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے مہوش سے اسکی قیمت پوچھی تو اس نے بتایا کہ اسکی قیمت 1100$ ہے جسے سن کر میں حیران رہ گیا کہ اتنی مہنگی سینڈل۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے پھر مہوش کو وہ سینڈل خرید کے دی؟ جس پر ہمایوں نے کہا کہ، جی ہاں! میں نے مہوش کو سینڈل دلائی ضرور تھی لیکن پیسے آدھے دئیے تھے۔

You May Also Like :
مزید