میرا جسم، مرضی سے میرا انسٹاگرام میری مرضی کا سفر ۔۔ ماروی سرمد کا یہ جملا ایک سال گزرنے کے بعد بھی سوشل میڈیا کی زینت کیوں؟

image

2021 میں امروی سرمد نے ایک لائیوو شو کے دوران میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگایا تھا جس کے بعد ہر جگہ عورت مارچ کے حامی نعروں پر بہت تنقید کی گئی تھی، لیکن حال ہی میں اداکارہ منال خان نے میرا انسٹاگرام میری مرضی کی پوسٹ لگائی۔ 1 سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اس نعرے کو اتنی اہمیت حاصل ہے کہ آج بھی لوگ اس کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں حد سے زیادہ جذباتی انداز اور رویے لوگوں کو منفی رویے کی جانب گامزن کرتے ہیں۔

ایسا لگتا ہی نہیں کہ ہم کسی پڑھے لکھے معاشرے میں رہتے ہیں۔ ہر روز ہزاروں لوگ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی تصاویر یا سٹوری کو شیئر کر رہے ہوتے ہیں لیکن ہائے قسمت ۔۔ اگر منال نے کسی ہالی ووڈ اداکارہ کے ناشتے کی تصویر شیئر کردی تو یہ اتنا بڑا عذاب یا مصیبت تو نہیں ہے۔ لیکن چونکہ قوم تنقید کے نشتر برسانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، لہٰذا ایک کے بعد ایک مذاق اڑانے والے میدان میں نظر آئے۔

جب تک کسی کو ڈانٹ نہ دیا جائے، وہ اپنی غلط حرکتوں سے، اپنی بے جا باتوں سے باز نہیں آتا۔ اسی طرح ماروی سرمد کے جملے کو لوگوں نے ایک دوسرے کو باتیں سنانے کے لیے استعمال کرلیا ہے۔ اب منال نے جب تک یہ نہ کہہ دیا کہ میرا انسٹاگرام میری مرضی جو چاہے وہ پوسٹ کروں۔ اس کے بعد کسی نے تنقید نہ کی، لیکن اس سے قبل ہر دوسرا فرد ان کو کاپی کرنے والی، چیٹر وغیرہ وغیرہ جیسی باتیں بول رہا تھا۔

اب اگر حقیقی زندگی میں آپ دیکھیں تو ماروی سرمد جن کو ایک محدود طبقہ جانتا تھا، خلیل الرحمٰن کے ساتھ بات کرنے اور '' میرا جسم، میری مرضی '' جیسا جملا بول کر پاکستان بھر میں مشہور ہوگئیں۔ ان کا یہ جملا آج بھی سوشل میڈیا اور عام زندگی میں زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ باتیں انسان جانے انجانے میں اتنی زیادہ گہری کر جاتا ہے کہ جو وقت اور حالات سے مطابقت رکھتی ہیں اور پھر ہر زبان پر خود بخود ٹہر جاتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید