پریگنینسی اور سی سیکشن کے بعد وزن اتنا بڑھ گیا تھا کہ ۔۔ وزن پر تنقید کرنے والوں کو منال خان نے خوبصورتی سے جواب دیتے ہوئے اپنا تجربہ شیئر کردیا

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ منال خان کا دوران حمل وزن بہت تیزی سے بڑھا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بے وجہ ان پر کافی تنقید کی تھی، اور اس دوران کافی اداکاراؤں اور خواتین نے منال خان نے حق میں آواز اٹھائی تھی۔ لیکن اب منال اپنا زچگی کا وزن کم کرنے پر آہستہ آہستہ کام کر رہی ہیں۔

اور اب منال خان نے اپنے وزن کم کرنے کی جدوجہد کے بارے میں بات کی ہے اور بتایا کہ وہ حسن کی ماں بننے پر کتنی شکر گزار ہیں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا۔ " حمل کے دوران میرا 40 کلو وزن بڑھا اور پھر ایک انتخابی سی سیکشن ہوا جس کے بعد اپنے سابقہ وزن میں واپس آنے کا سفر میرے لیئے آسان نہیں رہا۔ ساتھ ہی انہوں نے ان تمام نئی ماؤں کو بھی مخاطب کیا جو اس جدوجہد سے گزرتی ہیں اور بتایا کہ اس سفر میں ان کے ساتھ کیسے انصاف کیا جاتا ہے۔"

You May Also Like :
مزید