بیگم میچ دیکھنے آئی عورتوں سے لڑتی تھیں کیونکہ۔۔ مصباح الحق کا اہلیہ کے متعلق دلچسپ انکشاف

image

"جب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان تھا تو میری بیوی عظمیٰ میچ جیتنے کے لئے نفل روزے بھی رکھتی تھی"

یہ کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز مصباح الحق کا جنھوں نے حالیہ ٹاک شو میں نجی زندگی اور اہلیہ کے متعلق دلچسپ گفتگو کی.

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جی یہ بات بالکل سچ ہے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ میری بیگم کرکٹ کی کافی دیوانی ہیں. جب گراؤنڈ میں میچ دیکھنے آتی تھی تو ان کی باقی خواتین سے لڑائی بھی ہوجاتی تھی.

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مصباح الحق نے بتایا کہ "میری بیگم، میچ دیکھنے آئی خواتین سے اس بات پر لڑ پڑتی تھیں کہ وہاں میچ پھنسا ہوا ہے اور آپ لوگ اپنی باتوں میں مصروف ہیں. آپ جا کر نوافل پڑھیں اور دعا کریں کہ اللہ پاک ٹیم کو کامیاب کرے۔"

You May Also Like :
مزید