وہ بہت شرارتی اور ہنس مکھ ہیں لیکن۔۔ سلمان خان شادی کیوں نہیں کریں گے؟ متھن چکرورتی کا انکشاف

image

"سلمان خان تمام لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے لیکن وہ کبھی بھی ان سے شادی نہیں کریں گے"

یہ کہنا ہے بالی وڈ میں کئی دہائیوں تک راج کرنے والے سینیئر اداکار متھن چکرورتی کا جنھوں نے ایک ریئلی شو میں شرکت کرتے ہوئے سلمان خان کے متعلق حیرت انگیز دعویٰ کرڈالا.

متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ سلمان خان انتہائی شرارتی، ہنس مکھ اور یارانہ شخصیت کے مالک ہیں. البتہ جیسے وہ نظر آتے ہیں ان کی حقیقی شخصیت اس سے بالکل الگ ہے.

متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی شخصیت ایسی ہے کہ انھیں نیند سے اٹھایا جائے تو بھی مذاق کرسکتے ہیں البتہ وہ ہر خوبصورت لڑکی کو یہی کہتے رہیں گے کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں تاکہ ان کی ہمدردیاں سمیٹ کر انھیں بے وقوف بناتے رہیں. وہ محبت کا کھیل کھیلیں گے لیکن کبھی شادی نہیں کریں گے۔ خاص طور پر ان لڑکیوں سے جنھیں وہ بیوقوف بنا چکے ہیں.

You May Also Like :
مزید