باپ کے پیسوں پر قبضہ کسی اور کا ہوتا تھا۔۔ پسند کی چاکلیٹ کھانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے! مومل شیخ نے بچپن کی محرومیوں کی کیا وجہ بتائی؟

image

"ماں باپ کی طلاق کی وجہ سے میں نے اور بھائی فہد شیخ نے بہت مشکل وقت دیکھا. اکثر ایسا ہوا کہ ہمارے پاس اسکول کی فیس بھرنے کے بھی پیسے نہیں تھے. بچپن میں مجھے ایک چاکلیٹ پسند تھی لیکن اسے خرید کر کھانے کے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے"

یہ کہنا ہے اداکارہ مومل شیخ کا جنھوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور نجی زندگی کے متعلق کھل کر گفتگو کی.

مومل شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے شادی سے پہلے اداکاری کا سوچا بھی نہیں تھا لیکن شادی کے بعد اداکاری اور ماڈلنگ بھی کی جس کا سارا کریڈٹ شوہر کو جاتا ہے.

مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے مومل کا کہنا تھا کہ میں نے 24 برس کی عمر تک ملک سے باہر سفر نہیں کیا تھا کیونکہ میرے پاس پاسپورٹ بھی نہیں ہوتا تھا. ہماری پرورش ماں نے اکیلے کی اسی وجہ سے آج ہم اچھے اور کامیاب انسان ہیں.

"ماں سے طلاق کے بعد والد ہم سب سے دور اپنی مرضی کی زندگی زندگی گزارتے تھے اور کبھی کبھی ہمیں دیکھ لیتے یا حال پوچھ لیتے. اکثر ان کے پاس فلمیں نہیں ہوتی تھیں اور نہ پیسے ہوتے تھے اور کبھی ایسا ہوتا تھا کہ ہمارے باپ کے پیسوں پر کسی اور کا قبضہ ہوتا تھا. اس وجہ سے بھی وہ ہماری مدد نہیں کرپاتے تھے.

لیکن جب می شادی کرنے لگی تو والد سے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی بیٹی شادی کرے تو آپ کو ہمارے گھر آنا ہوگا اور میری رخصتی کے وقت وہاں موجود رہنا ہوگا. پھر طلاق کے 26 سال بعد میری ضد پر والد گھر آئے اور زندگی نے نیا موڑ لیا.

مومل شیخ نے انکشاف کیا کہ اداکاری میں آنے کے لئے انھوں نے خاندان کا سہارا نہیں لیا جبکہ والد جب بھارت گئے تھے تو انھوں نے سلمان خان سے ملاقات کروائی. سلمان دیر تک ایک شاپنگ مال میں میرا انتظار کرتے رہے تھے.

You May Also Like :
مزید