کبھی 2 ہزار سے زیادہ کے مہنگے کپڑے نہیں خریدے ۔۔ مرونل ٹھاکر نے اپنے کپڑوں سے متعلق کیا حیران کن انکشاف کر دیا؟ دیکھئے

image

معروف بھارتی تامل اداکارہ مرونل ٹھاکر نے اپنے کپڑوں سے متعلق انکشاف کر کے اپنے مداحوں چونکا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرونل ٹھاکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ مہنگے ڈیزائنر کے کپڑوں پر پیسہ خرچ نہیں کرتیں کیونکہ یہ صرف ایک ہی بار زیب تن کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ مہنگے کپڑوں کو دوبارہ نہیں پہن سکتے۔

جب اداکارہ سے انٹرویو کے دوران پہننے کپڑوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ میرے کپڑے نہیں ہیں بلکہ کسی اور کے ہیں۔

مرونل ٹھاکر نے بتایا کہ میں نے اپنے کپڑوں پر 2 ہزار روپے سے زیادہ خرچ نہیں کیے کیونکہ مجھے لگتا ہے یہ فضول خرچ ہے۔

مزید بھارتی اداکارہ نے کہا کہ جو کپڑے سب سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں انہیں دوبارہ کوئی نہیں پہنتا، الماری میں کلاسک کلیکشن رکھنا اچھی بات ہے لیکن برانڈ کے کپڑے پہننا پیسے کا ضیاع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مہنگے کپڑے خریدنے کے بجائے پیسے کو کھانے پینے، مکان یا ایسی زمین میں خریدنے پر لگاؤں گی جہاں کھیتی باڑی کر سکوں۔

You May Also Like :
مزید