عورت کی اصل خوبصورتی اس بات میں ہے کہ شادی کے 25 برس بعد بھی پہلے دن جیسی محبت کیسے ہے؟ معمر رانا نے بتا دیا

image

"عورت کی اصل خوبصورتی اس کے بچوں میں نظر آتی ہے. میری اہلیہ نے نہ صرف دونوں بیٹیوں کو بلکہ مجھے بھی بچوں کی طرح پالا"

یہ کہنا ہے معروف اداکار معمر رانا کا جنھوں نے الف چینل پر اپنی اہلیہ مہناز پرویز کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں کیں.

معمر رانا کا کہنا تھا کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں اور وہ کافی نرم دل باپ ہیں بیٹیوں کو آگے بڑھنے سے نہیں روکتے جبکہ ان کی بیگم کافی سخت مزاج ماں ہیں جو بیٹیوں کی تربیت پر کڑی نظر کرتی ہیں.

شادی کے حوالے سے معمر رانا نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی کو 25 برس کا عرصہ گزر چکا ہے اور انھوں نے اپنی اہلیہ کے لمبے اور خوبصورت بال دیکھ کر انھیں پسند کیا تھا.

دوسری جانب ان کی اہلیہ مہناز کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے پر شک نہیں کرنا چاہیے. اس کے علاوہ اگر کوئی دل دکھانے والی بات ہو بھی جائے تو اسے نظر انداز کردیں اور دل کو بڑا کریں.

You May Also Like :
مزید