بیوی کے گھر والوں نے انکار کردیا تھا پھر۔۔ محمد رضوان نے سچی محبت پانے کے لئے سب کو کیسے راضی کیا؟

image

"میں جس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا اس کے گھر والے شادی کے لیے راضی نہیں تھے. میں نے اپنی محبت کو پانے کے لئے 8 سال لمبا انتظار کیا. اللہ سے دعائیں مانگتا رہا تب جا کے محبت ملی"

یہ کہنا ہے پاکستان کے نامور کھلاڑی محمد رضوان کا جنھوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا سب کو پتا ہے کہ لَوو اسٹوری ذرا مشکل ہوتی ہیں اور پھر ہمارے پٹھان گھرانوں میں تو یہ بہت ہی مشکل ہے.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے محمد رضوان نے بتایا کہ میرے خیال سے میں اپنے خاندان کا وہ پہلا بندہ ہوں جس نے محبت کی شادی کی اس کے بعد میرے میرے بھائی نے بھی پسند کی شادی کی۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گا بس اتنا کہوں گا کہ محبت کو پانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. 8 برس انتظار کیا اور اللّٰہ سے روز دعاؤں میں اسے مانگنا پڑا۔ بس یہ یقین تھا کہ اللّٰہ سے جو مانگا جائے ایسا ہو نہیں سکتا کہ وہ نہ ملے تو اس لیے انسان کو صرف یہ یقین ہونا چاہیے کہ اللّٰہ سے مانگی ہوئی ہر چیز ملے گی۔

You May Also Like :
مزید