صنم بہت اچھی ہے اور آمنہ۔۔ دوسری بیوی کی تعریف کرتے ہوئے محب مرزا نے سابقہ اہلیہ کے بارے میں کیا کہہ دیا؟

image

"میرے اور آمنہ کے درمیان جو بھی کچھ ہوا وہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے لیکن آمنہ بحیثیت انسان بہت اچھی ہیں"

یہ کہنا ہے اداکار محب مرزا کا جنھوں نے حال ہی میں آمنہ عیسانی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی سابقہ اہلیہ کے بارے میں بھی گفتگو کی.

محب مرزا کا کہنا تھا کہ "میری زندگی میں آنے والی دونوں خواتین آمنہ شیخ اور صنم سعید بہترین شخصیت کی مالک ہیں. دونوں ہی ناصرف بہت اچھی انسان ہیں بلکہ ان کا تعلق بھی اچھے خاندانوں سے ہے"

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے محب نے اپنی موجودہ اہلیہ صنم سعید کی بھی تعریف کی.

محب نے کہا کہ صنم کے والدین نے بھی ان کی بہت اچھی تربیت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں خواتین کی وجہ سے میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں.

واضح رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ کی ایک بیٹی میسا بھی ہے جبکہ آمنہ شیخ بھی دوسری شادی کر کے خوشگوار زندگی بسر کررہی ہیں. آمنہ شیخ سے طلاق کے معاملے پر محبت ایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ ہم دونوں کو ہی یہ پسند نہیں کہ زندگی کی ہر بات سوشل میڈیا پر شیئر کردیں اس لیے ہم نے طلاق کے معاملے کو سوشل میڈیا سے دور رکھا.

You May Also Like :
مزید