شوہر کو کہا اپنے گھر والوں کو خود سمجھائیں اور۔۔ نادیہ افگن نے کن مشکلات کی وجہ سے پوری زندگی ماں نہ کرنے کا فیصلہ کیا؟

image

"طبی مسائل کی وجہ سے بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ میری زندگی کا سب سے مشکل ترین فیصلہ تھا اور اس میں شوہر نے میرا ساتھ دیا"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ نادیہ افگن کا جنھوں نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور نجی زندگی کے متعلق گفتگو کی.

نادیہ افگن کا کہنا تھا نہ طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے دو بار میرا حمل ضائع ہوا تھا جب کہ میں نے کئی بار ماں بننے کی کوشش کی.

میں نے ماں بننے کے لئے ’ان وٹری فرٹیلائیزیشن‘ (آئی وی ایف) بھی دو بار کروایا لیکن پھر بھی حمل نہیں ٹھہرا۔ جب ہر طرح سے کوشش کرکے دیکھی لیکن حمل نہیں ٹھہر رہا تھا اور بار بار ایسا کرنے کی کوشش میں میری صحت متاثر ہورہی تھی. میں ذہنی و جسمانی طور پر نڈھال ہورہی تھی پھر میں نے زندگی کا مشکل فیصلہ کیا۔

میں نے مجبور ہوکر اپنی زندگی اور صحت کی بہتری کے لیے فیصلہ کیا کہ اب میں بچے پیدا نہیں کروں گی اور زندگی کے مشکل ترین فیصلے میں شوہر نے ان کا ساتھ دیا۔ شوہر سے کہا کہ وہ گھر والوں کو خود ہی سمجھائیں گے اور پھر واقعی انھوں نے سب کو اچھی طرح سمجھایا اور تمام معاملات کو نمٹایا۔

You May Also Like :
مزید