نادیہ جمیل ایک باہمت اداکارہ ہیں جنہوں نے کینسر جیسے مرض کو شکست دے کر اپنے کیرئیر پر اس طرح غور کیا کہ
اب ان کو دیکھ کر کوئی یہ کہہ ہی نہیں سکتا کہ ان کو کینسر بھی ہوا تھا۔ پچھلے سال ان کی ہسپتال کے بستر سے کئی ویڈیوز اور تصاویر
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جن میں ہر کسی نے ان کی ہمت کو داد دی۔ آج انہوں نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی بچپن سے اب تک کی تصاویر کا ایک کولاج شیئر کیا جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ:

پہلی بار مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تومیں صرف 4 سال کی تھی ، پھر 9 اور پھر 17 یا 18 سال کی عمر میں ہراساں کیا گیا۔
میں
جنسی ہراسانی کے بعد کند ذہنی الجھنوں اور اذیت میں مبتلا رہی۔
مجھے شدید ڈپریشن، اداسی، خوف اور شرمندگی سے لڑنے میں2 سال لگے، مجھے کوئی احساس نہیں تھا۔
میں اب کہاں ہوں؟ مجھے شفا ملی، میں نا صرف زندہ رہی بلکہ ترقی کی منازل بھی طے کیں، درد سے سکون کی طرف جانے کا ایک راستہ ہے، آپ کبھی تنہا نہیں ہوتے۔ بس آگے بڑھنے کی ہمت خود میں پیدا کرنی پڑتی ہے۔