"مجھے بہروز سبزواری کے عورتوں کے بارے میں بات کرنے سے مسئلہ ہے. کچھ دن پہلے انھوں نے اپنی سابقہ بہو سائرہ کے بارے میں بات کی جو کہ لوگوں کو پسند نہیں آئی. وہ کبھی میرے تو کبھی کسی اور عورت کے بارے میں بات کرتے ہیں"
یہ کہنا ہے نادیہ خان کا جو بہروز سبزواری کے رویے کے خلاف پھٹ پڑیں. نادیہ کا کہنا تھا کہ بہروز خاص طور پر عورتوں کے کپڑوں کے بارے میں بات کرتے ہیں. ان کی نظرخواتین کے کپڑوں پر بہت ہوتی ہے کے کپڑے چست ہیں یا ڈھیلے. اس پر مجھے بڑی آگ لگتی ہے، انہیں مشہور ہونے کا کوئی اور طریقہ سمجھ نہیں آتا تو ایسی بات کردی جس سے لوگوں کی توجہ مل گئی.
نادیہ خان نے بہروز سبزواری کو کہا کہ آپ کو دوسروں اور خاص طور پر عورتوں سے متعلق کوئی بھی بات دیکھ کر کرنی چاہیے کیوں کہ یہ مہنگا پڑسکتا ہے۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے بہروز نے نادیہ خان کو عجیب خاتون کہا تھا اور انھیں لوگوں کو اپنے شو میں بلا کر ذلیل کرنے کا الزام بھی لگایا تھا.