جھوٹی تعریفیں سن کر کیسا لگتا ہے؟ نادیہ خان نے عجیب و غریب واقعہ سنا دیا

image

"جب کوئی میری جھوٹی تعریفیں کرتا ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے جسم کے اندر کیڑے چلنے لگے ہیں"

یہ کہنا ہے معروف میزبان نادیہ خان کا جنھوں نے ایک مارننگ شو میں اپنی عجیب و غریب طبعیت کے بارے میں انکشاف کیا.

نادیہ خان نے واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ان کی ملاقات ایک ڈیزائنرخاتون سے ہوئی جب وہ تیسری بار ملیں تو خاتون نے ان کی بہت تعریفیں کیں جس پر نادیہ خان نے سوال داغ ڈالا کہ کیا وہ انھیں جانتی ہیں؟

نادیہ خان نے ان خاتون سے کہا کہ میری آپ سے آج دوسری یا تیسری ملاقات ہے اور جو تعریفیں آپ کررہی ہیں وہ مجھ میں نہیں ہیں. مجھے آپ کی ان تعریفوں سے گھبراہٹ ہورہی ہے. یہ سب بکواس ہے چپ کرجاؤ۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے نادیہ خان نے مزید بتایا کہ میں نے خاتون سے کہا کہ میں آپ کو پسند کرتی ہوں. اگر آپ کا کوئی کام ہے تو میں ایسے ہی کردیتی ہوں لیکن میری جھوٹی تعریفیں نہیں کریں.

نادیہ کا کہنا تھا کہ انھیں جھوٹی تعریفوں سے شدید چڑ ہوتی ہے.

You May Also Like :
مزید