اس کام کے لیے شوہر کو بھی منع کردیتی ہوں۔۔ نادیہ خان نے اپنی عجیب و غریب عادت کے بارے میں بتا کر سب کو حیران کردیا

image

"میں کپڑوں کو بغیر ٹیگ ہٹائے پہنتی ہوں اور یہ کوئی جھوٹ نہیں بلکہ میرا سائیکلوجیکل مسئلہ ہے."

یہ کہنا ہے معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان کا جنھوں نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کرتے ہوئے اپنے بارے میں عجیب و غریب انکشاف کیا.

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ پرانے کپڑوں کو ٹیگ کے ساتھ پہننا مجھے اچھا لگتا ہے اور اس طرح کئی سال گزرنے کے بعد بھی مجھے اپنے کپڑے نئے لگتے ہیں

ایک سوال کے جواب میں نادیہ خان کا کہنا تھا کہ کپڑوں پر لگے ٹیگ مجھے نہیں چبھتے کیوں کہ اس کی عادت ہوگئی ہے. اگر میرے شوہر بھی کپڑوں سے ٹیگ ہٹانا چاہیں تو میں منع کر دیتی اور میرے ٹیگ باہر بھی نظر نہیں آتے.

You May Also Like :
مزید