کسی اور کا گھر توڑا تو اپنا کیسے بس جاتا۔۔ نوین وقار کے طلاق کے متعلق بیان پر صارفین برس پڑے

image

“ میں نے کبھی بھی اپنی طلاق کے بارے میں بات نہیں کی اور مستقبل میں بھی ایسا نہیں کروں گی کیونکہ میری تربیت اس طرح نہیں ہوئی۔ طلاق کے بعد میری شخصیت میں کئی تبدیلیاں آئیں۔ اب مجھے بہت زیادہ ٹرسٹ اشوز ہیں۔ میری زندگی میں صرف وہ ہی شخص آئے گا جو پہلے اپنی وفاداری ثابت کرے گا“

یہ کہنا ہے اداکارہ نوین وقار کا جنھوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی طلاق اور دوسری شادی سے متعلق گفتگو کی۔ نوین وقار کا کہنا تھا کہ “میں اب لوگوں کو اپنی زندگی میں آسانی سے مداخلت نہیں کرنے دیتی۔ احترام ہمیشہ سب سے پہلے ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص آپ کی عزت نہیں کر رہا ہے تو وہ آپ سے کبھی محبت نہیں کرے گا۔ ایسے لوگ بھی ہیں جو طلاق کا اعلان تک نہیں کریں گے اور برسوں تک دکھاوا کرتے رہیں گے۔“

نوین کی ان باتوں کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کئی تبصرے کیے جن میں نوین کو سلمیٰ حسن کا گھر توڑنے کا ذمہ دار بھی قرار دیا گیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ دوسروں کلا گھر توڑ کر انسان خود کبھی خوشی حاصل نہیں کرسکتا۔ واضح رہے کہ اداکار اظفر علی کی پہلی شادی سلمیٰ حسن سے ہوئی تھی اور ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جبکہ اظفر نے نوین سے دوسری کرتے ہوئے سلمیٰ کو طلاق دے دی تھی۔

You May Also Like :
مزید