یوں لگتا ہے دوسری اداکارائیں مجھ سے جلتی ہیں ۔۔ نوال سعید نے اپنے سے حسد کرنے والی اداکاراؤں کے بارے میں کیا کہا؟ دیکھیں

image

نوال سعید ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے مختصر عرصے میں انڈسٹری میں کامیابیاں سمیٹیں۔ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2017 میں کیا۔

اداکارہ نوال سعید نے حال ہی میں مشہور ٹی وی شو گپ شپ میں شرکت کی جس کے میزبان واسع چوہدری ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں نوال سعید نے دیگر اداکاروں کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بات کی۔ اس حوالے سے انہوں نے اعتراف کیا کہ مرد اداکار خواتین اداکاراؤں کے مقابلے میں ساتھیوں کے ساتھ عام طور پر اچھے اور معاون ثابت ہوتے ہیں۔

دورانِ انٹرویو نوال سعید نے انکشاف کیا کہ جب میں نے ڈراموں میں کام کرنے کی نئی شروعات کی تھی تو مجھے خواتین ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا مشکل لگتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ پہلے دو ڈراموں میں مجھے مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ جب ڈراموں کی کاسٹنگ ہوتی تھی تو اس وقت اداکارہ ہدایت کاروں کو مشورہ دیتی کہ وہ نوال کے علاوہ کسی اور کو کاسٹ کریں۔ وہ میرے میک اپ آرٹسٹ سے میرے وگ پہننے کے بارے میں عجیب و غریب سوالات بھی کرتی تھیں۔

نوال سعید نے مزید کیا کہا دیکھئے نیچے ویڈیو میں۔

You May Also Like :
مزید