وہ لڑکی بہت امیر تھی لیکن۔۔ نیئر اعجاز کی پہلی محبت ادھوری کیوں رہ گئی؟

image

"مجھے پہلی محبت بچپن میں ہوئی تھی لیکن کبھی لڑکی کو دل کی بات بتا نہیں سکا. وہ لڑکی بہت امیر گھرانے کی تھی اور میرا تعلق متوسط طبقے سے تھا"

یہ کہنا ہے سینیئر اداکار نیئر اعجاز کا جنھوں نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں اپنا دل کا حال بیان کیا.

نیئر اعجاز نے بتایا کہ میرے والد بیمار ہوگئے تو مجھے اچانک واپس کوئٹہ جانا پڑا تب میں لڑکی سے یہ تک نہ کہہ سکا کہ میں کوئٹہ جا رہا ہوں۔

اس کے بعد جب تقریباً 17 برس بعد میں واپس آیا تو اس کی شادی ہوچکی تھی اور ایک بچی بھی ہوگئی تھی. اس وقت میں نے سوچا کہ ایک وقت تھا جب اس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کتنے جتن کیا کرتا تھا۔

You May Also Like :
مزید