نازش جہانگیر کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں بابر اعظم کے مداحوں نے ایسا کیا کہہ دیا جو اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنے پر مجبور ہوگئیں؟

image

"بابراعظم کے مداح ٹریگر ہوگئے ہیں اور دل کھول کر منفی باتیں پھیلا رہے ہیں. بابر بھائی ہم سب کے بھائی ہیں! میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں.خوامخواہ میرے پیچھے پڑ گئے ہیں۔"

اکتائے ہوئے لہجے میں یہ کہنا ہے معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا جن کا انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن کرنا انھیں کافی مہنگا پڑگیا ہے.

دراصل مداحوں نے نازش سے پوچھا کہ اگر کپتان بابراعظم انھیں شادی کی پیشکش کریں تو ان کا کیا جواب ہوگا؟ جس پر نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ معذرت ہی کر لیں گی.

واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے چند دن پہلے یہ بات کہی تھی کہ وہ شوبز سے تعلق رکھنے والے کسی شخص سے شادی نہیں کرنا چاہتیں بلکہ بہتر یہ ہوگا کہ لڑکا پاکستان سے باہر کا ہو۔ میں نے اس کے بارے میں کبھی سوچا نہیں لیکن اگر میرے پاس آپشن ہوا تو میں شادی کے بعد پاکستان سے باہر شفٹ ہونا چاہوں گی. چاہے وہ امریکا، دبئی، کینیڈا یا لندن کیوں نہ ہو۔

البتہ بابر اعظم سے شادی سے صاف انکار اور ان کے مداحوں سے مد بھیڑ کے بعد نازش اپنا اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں.

You May Also Like :
مزید