میری نظر بہت کمزور ہے اس وجہ سے مجھے کوئی نظر ہی نہیں آتا ، اداکارہ نیلم منیر نے آج تک کسی سے محبت نہ ہونے کی انوکھی وجہ بیان کر دی

image

نیلم منیر کا شمار پاکستان کی ان با صلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے سخت محنت اور کام کے ساتھ اپنی شناخت کروائی ۔ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی نیلم منیر کے اندر پٹھانوں والی خوبصورتی اور حسن تو موجود ہے مگر ان کے لہجے کو سن کو اس بات کو محسوس نہیں کیا جا سکتا ہے کہ ان کی مادری زبان پشتو ہے

نیلم منیر کا ماضی

نیلم منیر کا یہ ماننا ہے کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ اس کی ماں ہیں۔ جنہوں نے انتہائی قدامت پسند پس منظر سے تعلق رکھنے کے باوجود ان بہنوں کے لیۓ اسٹینڈ لیا اور تمام تر مخالفتوں کے باوجود کراچی آکر بس گئيں۔ باپ کی غیر موجودگی میں ان کی ماں نے ان کے پرورش کے لیۓ باپ اور ماں دونوں کا کردار ادا کیا ۔ گھر پر کپڑے سینے سے لے کر ایک بوتیک بنانے تک کا سفر غربت، اور جدوجہد سے بھر پور رہا ۔

ماضی سے حاصل کیۓ گۓ سبق

حالیہ ثمینہ پیر زادہ کے ویب چینل کے لیۓ انٹرویو دیتے ہوۓ نیلم منیر کا یہ کہنا تھا ماضی میں جدوجہد سے بھرپور وقت نے ان کو یہ سبق دیا ہے کہ سب سے اہم کام ہوتا ہے ۔

اپنی ٹین ایج کی جزباتی عمر کے حوالے سے بھی ان کا یہی کہنا تھا کہ ان کی یہ عمر بھی کام کرتے ہوۓ ہی گزری ان کو یہی شوق تھا کہ انہوں نے کچھ بننا ہے کیا کبھی کسی سے محبت کی محبت کے حوالے سے نیلم منیر کا یہ کہنا تھا کہ ان کی نظر بہت کمزور ہے اس وجہ سے اب تک ان کو کوئی نظر ہی نہیں آیا جس سے محبت کر سکیں ۔ ان کے لیۓ سب سے اہم ان کی ماں ہیں ۔

وہ اپنے سارے پیسے بھی اپنی ماں کو ہی لا کر دیتی ہیں لیکن جیون ساتھی کے لیے ان کی شرائط بہت سخت ہیں ۔ ان کا یہ کہنا ہے کہ وہ جزباتی باتوں پر یقین نہیں رکھتی ہیں اگر کوئی ان کی محبت جیتنا چاہے گا تو اس کو ان کے بہت قریب آنا پڑے گا اپنے جیون ساتھی کے حوالے سےان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ زندگی کا فیصلہ کرتے ہوۓ صرف ایک انسان کو نہیں دیکھیں گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کے گھر والے اور ان گھر والوں میں اس کی عزت بھی ان کے لیۓ سب سے اہم ہوگی ۔

مگر اس کے ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے شخص کا ملنا بہت مشکل ہے اور نہ ہی اب تک ان کو ایسا کوئی شخص مل سکا ہے بہرحال جس طرح دنیا میں ہر شخص کا کوئی جوڑا ہوتا ہے اسی طرح دنیا میں اللہ تعالی نے نیلم منیر کا بھی کوئی نہ کوئی جوڑ بنایا ہو گا اب دیکھتے ہیں ان کو اپنا پسندیدہ جوڑ کب ملے گا ۔

You May Also Like :
مزید