وہ ایسے تھے کہ مجھے نہ تو پارٹی میں، نہ ہی ۔۔ نیتو کپور نے مرحوم شوہر رشی کپور کی سخت مزاجی کے قصے سنا کر سب کو حیران کردیا

image

بالی ووڈ لیجنڈری اداکار رشی کپور اور نیتو کپور کی جوڑی اپنے وقت کی بہترین جوڑیوں میں شمار ہوا کرتی تھی، اور آج بھی رشی کپور کے دنیا سے چلے جانے کے باوجود لوگ ان کو پسند کرتے ہیں۔۔

حال ہی میں نیتو کپور نے کرن جوہر کے شو کافی ود کرن سیزن 8 میں زینت امان کے ساتھ شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کئی باتیں بتائیں۔

انہوں نے اس موقع پر گفتگو کے دوران ماضی کے ان دنوں کو یاد کیا جب ان کے اور رشی کپور کے درمیان رومانس عروج پر تھا۔

نیتو کپور نے بتایا کہ، "رشی کپور ایک سخت مزاج شخص (بوائے فرینڈ) تھے، وہ مجھے پارٹیوں میں جانے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔ جن دنوں میں یش چوپڑا کے ساتھ شوٹنگ کا حصہ تھی تو وہاں پر دیر رات تک پارٹیاں ہوا کرتی تھیں، حالانکہ یش صاحب کے ساتھ میں نے بہت اچھا وقت گزرا، لیکن میں نے کبھی ان پارٹیوں میں شرکت نہیں کی کیونکہ رشی جی نے مجھے منع کیا ہوا تھا۔"

انہوں نے اپنی والدہ سے رشی کپور کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ، "جتنے سخت رشی جی تھے اتنی ہی سخت میری ماں بھی تھیں اور میں ان دونوں کے درمیان پھنس کر رہ گئی تھی۔"

واضح رہے کہ رشی کپور کے انتقال کے بعد سے نیتو کپور نے دوبارہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔

You May Also Like :
مزید