یہ تو سیاست کی راکھی ساونت ہیں ۔۔ لیجنڈری اداکارہ و سیاستدان جیا بچن، کو بھارتی عوام نے یہ لقب کیوں دیا؟

image

بھارتی لیجنڈری اداکارہ و سیاست دان جیا بچن، آئے دن سوشل میڈیا پر اپنےغصیلے انداز کی وجہ سے چھائی ہوئی رہتی ہیں کبھی کسی رپورٹر کو ڈانٹ پلاتے ہوئے تو کبھی عام جنتا کو۔

اُن کے اسی انداز اور طور طریقوں کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں "سیاست کی راکھی ساونت" قرار دے دیا ہے۔

جیا بچن جو کہ 'بھارتی سماج وادی' پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ہیں، ان کی اکثر سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں وہ صحافیوں سے نالاں اور غصے میں دکھائی دیتی ہیں۔

اور اب انکی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ راجیا سبھا (ایوان بالا) میں غصہ کرتی نطر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ اسپیکر سے گفتگو کررہی ہیں اور اس دوران ان کا کہنا تھا کہ، ہم سے تمیز سے بات کی جائے، ہم اسکول کے بچے نہیں ہیں۔

جیا بچن کی اس نئی اور دیگر ویڈیوز کو دیکھتے ہوئے صارفین کی جانب سے انہیں بھارتی سیاست کی راکھی ساونت کہا جارہا ہے۔

You May Also Like :
مزید