پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر و یوٹیوبر جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
جنت مرزا اپنے حالیہ فوٹو شوٹ میں بھی ہمیشہ کی طرح خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔
ان کے فوٹو شوٹ شیئر کرنے سے لے کر اب تک، لاکھوں صارفین اسے پسند کر چکے ہیں۔ ساتھ ہی ان تصویروں پر مختلف تبصروں سلسلہ تاحال جاری ہے۔
اس پوسٹ پر ایک کمنٹ سب سے زیادہ نمایاں تھا جس میں صارف نے جنت مرزا پر ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم 'ٹائیٹینک' کی اداکارہ روز کی کاپی کرنے کا الزام لگایا۔
صارف نے لکھا، "جنت مرزا سمجھتی ہیں کہ وہ ٹائیٹینک فلم کی اداکارہ ’روز‘ ہیں۔"
جس پر جنت مرزا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ، "پرسکون رہیں، میں ایسا نہیں سوچتی ہوں۔"