فلورل میکسی یا پھر فینسی فراک ۔۔ آج کل کس ڈیزائن کے کپڑے فیشن میں ہیں؟ دیکھیں چند نئے ڈیزائن جن کی قیمت بھی کم اور پہن کر لگیں آپ بھی خوبصورت

image

وقت کے ساتھ کپڑوں جوتوں اور چیزوں کے بدلتے انداز، یہی فیشن کہلاتا ہے۔ کچھ لوگ اس معاملے میں بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں،وہ ہر نئے فیشن کو اپنانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ فیشن چاہے کوئی بھی ہو ،کسی بھی چیز کا ہو، اگر اس سے آپ کی شخصیت میں نکھار آتا ہے تو یہ فیشن آپ کے ہی لئے ہے۔۔۔لیکن اگر آپ اسے اپنا کر اپنی شخصیت کا حسن کھو بیٹھتے ہیں تو پھر یہ فیشن آپ کے لئے نہیں ہے۔ اس وقت سردیاں رخصت ہو رہی ہیں اور گرمیوں کی آمد آمد ہے۔ ایسے میں فیشن بھی تبدیل ہوتا ہے مارکیٹ میں نئی کلیکشن آجاتی ہے ۔خاص کر نئے کپڑے مارکیٹ میں اپنی بہار دکھا رہے ہیں۔آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس وقت مارکیٹ میں کیا ان ہے اور کیا آؤٹ ہے۔۔۔

فلورل میکسی:

اس وقت بازار میں خواتین کی فلورل (پھولدار) میکسیاں آئی ہوئی ہیں۔ جو کہ لان میں بھی ہیں اور کاٹن میں بھی ہیں۔ یہ دیکھنے میں بھی بہت خوبصورت اور طرحدار لگتی ہیں اوراس میں اوپر کی باڈی ہے اور نیچے گھیر ہے ۔دونوں کا پرنٹ ایک سا ہے ،یہ نیچے ٹخنے تک آتی ہے اور اس کے ساتھ نیچے ٹائٹس اور ٹراؤزر دونوں پہنے جا سکتے ہیں۔ کچھ میں فرنٹ آدھا کھلا ہوا ہے اور کچھ میں مکمل بند ہے۔ یہ آپ کے اوپر منحصر ہے کہ آپ کو کیا پسند ہے۔

چھوٹی کرتی اور پٹیالہ شلوار :

چھوٹی کرتیاں اور پٹیالہ شلوار بھی اس وقت فیشن میں ہے۔۔۔اس میں خوبصورت کڑھائی والی کرتیاں بھی چل رہی ہیں،اور سادہ پرنٹڈ کرتیاں بھی بازار میں نظر آرہی ہیں۔

فراک اسٹائل کرتی اور ٹیولپ شلوار :

اس کے ساتھ ساتھ چھوٹی فراک اسٹائل کرتیوں کے ساتھ ٹیولپ شلواریں بھی آج کل خواتین میں خاصی مقبول ہو رہی ہیں۔ اور خاص کر لڑکیوں میں اسے مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

فینسی فراک اسٹائل کرتیاں:

شادیوں میں بھی اج کل لڑکیاں ایسی فینسی کرتیاں استعمال کر رہی ہیں جو کہ پہننے میں آسان اور دیکھنے میں خوبصورت ہوں۔یہ فراک اسٹائل میں ہیں اور اس میں شیشوں اور گوٹے دونوں کام کی کرتیاں دستیاب ہیں ۔

You May Also Like :
مزید