خواتین کہ اس سال کے بہترین کپڑوں کے خوبصورت ڈیزائنز جن کو آپ عام دنوں کے علاوہ عید میں بھی پہن سکتے ہیں

image
گرمی کا موسم آتے ہی ہر کسی کی کوشش ہوتی کہ وہ ایسے کپڑوں کا انتخاب کرے جو پہن کر اس کو ٹھنڈا محسوس ہو جس میں گرمی کا احساس زیادہ نہ ہو اور نہ ہی جسم میں

وہ کپڑے چھبن پیدا کریں۔

بچے، بڑے، خواتین سب ہی گرمی میں تو لان کے کپڑے پہننا چاہتے ہیں تاکہ موسم کی گرمی کے اثرات سے بچ سکیں۔ لیکن گزرے وقت کے ساتھ فیشن کو بھی ملحوظِ خاطر رکھنا پڑتا ہے کہ کہیں کوئی اولڈ فیشن کپڑے پہن کر ہم برے نہ لگیں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح سے آپ اس

چلچلاتی گرمی میں لان کے یہ نئے فیشن کے پرنٹ کا انتخاب کریں جن کو پہن کر آپ کو نہ تو گرمی لگے اور نہ جسم پر کوئی بوجھ سا محسوس ہو۔ چند روز قبل ہی گرمی کی مناسبت سے نجی برانڈز نے گرمی کے کپڑوں کی نئی کلیکشن متعارف کروائی ہے جس میں سادے، پرنٹڈ اور کڑھائی کے کپڑے بھی شامل ہیں جو کہ آپ ایک دفعہ دیکھ لیں تو خریدے بغیر رہ ہی نہ سکیں گے کیونکہ ان کی کوالٹی بہترین اور قیمت مناسب ہے۔تو چلیں دکھاتے ہیں آپ کو بھی یہ حسین کپڑے:

• گل احمد:

لان کے کپڑوں کے لیئے تو گل احمد پہلے ہی ہر کسی کی پسند ہے، اس مرتبہ بھی گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے انھوں نے اپنی نئی کلیکشن میں ہلکے رنگوں کو جگہ دی،

چاہے پارٹی ہو یا کوئی تقریب، گھر میں عام پہننا ہو یا آفس میں یہ کپڑے ہر طرح موزوں ہیں۔ ان کے ڈیزائن ہمارے فیشن اور ٹرینڈ کے ساتھ خوب پسند کیئے جارہے ہیں۔

• کھادی:

کھادی کے کپڑوں کی کوالٹی البتہ ذرا سی موٹی یا مضبوط زیادہ ہوتی ہے۔ انھوں نے اس سال کیونکہ آج کل گھروں میں شادیوں کا سلسلہ چل رہا ہے تو ہلکے رنگوں کے ساتھ نفیس گہرے رنگوں کو بھی جوڑ دیا ہے، جہاں ہلکے

رنگ کے جوڑے گرمی میں ٹھنڈک دے رہے ہیں وہیں تقریبات میں انکے یہ ڈیزائنز بڑے خوبصورت محسوس ہو رہے ہیں۔

• سترنگی:

سترنگی نے لان کلیکشن میں چھوٹے اور باریک ڈیزائن کے ساتھ چند ایک بڑے ڈیزائن کے پھولوں کو قمیضوں کے دامن اور دوپٹوں میں دیا ہے۔ ان کے باکس ڈیزائنز بہت پسند کیئے جارہے ہیں۔ ہلکے اور گہرے رنگوں کے مناسب استعمال نے لان کے کپڑوں میں جان ڈال دی ہے۔

• ماریہ بی:

ماریہ بی کے کپڑے ہر کوئی آسانی سے پہن لیتا ہے اس دفعہ کی ان کی کلیکشن بھی دیگر برانڈز جیسی ہے اور انھوں نے بھی ہلکے اور گہرے رنگوں کو ایک ساتھ دیا ہے، عید

کی کلیکشن میں بھی لان کے کپڑے شیفون کے دوپٹوں کے ساتھ دیئے ہیں، اور بچیوں کے کپڑے بھی ایسی ہی فراق دی گئی ہیں جن میں چھوٹے اور سادے ڈیزائن دیئے گئے ہیں۔

• فلورا:

فلورا کلیکشن میں بھی سوتی کپڑے ہلکے ہوتے ہیں لیکن اس سال کی نئی لان کی کلیکشن میں انھوں نے چند گہرے رنگ کے ڈیزائن دیئے ہیں، جو لوگ گہرے رنگوں کو پسند کرتے ہیں ان کے لیئے بھی ورائٹی دی گئی ہے.

You May Also Like :
مزید