فیشن کی دنیا میں آئے روز نت نئے کپڑوں کے ڈیزائن متعارف کرائے جاتے ہیں جن میں سے کچھ ٹرینڈنگ بھی بن جاتے ہیں، ایسے میں خواتین جاننا چاہتی ہیں کہ آج کل فیشن میں کس طرح کے کپڑے اِن ہیں۔
تو چلیں پھر آج ہم آپ کو بتاتے ہیں اس سال کون کون سے ڈیزائن ٹرینڈگ پر ہیں تاکہ آپ کی عید کی تیاری ہو جائے آسان۔
پاکستان کے جدید فیشن میں بولڈ رنگوں کا استعمال:
• پاکستان کی خواتین آرام دہ اور پرسکون لباس کے لئے بولڈ رنگوں کو ترجیح دیتی ہیں تاکہ وہ زیادہ پرکشش اور دلکش لگ سکیں، گرمی کے موسم میں لان کے کپڑوں میں آج کل بولڈ رنگوں کا استعمال اِن ہے، جیسے کہ دھانی، نارنجی، بینگنی، نیلا اور پیلا، یہ تمام رنگ پاکستان کے فیشن ٹرینڈ کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔
فلوئی گاؤن، پاکستان میں فیشن کا ایک خوبصورت جدید رجحان:
• آج کل گرمیوں کے لحاظ سے خوبصورت پھولوں کے ڈیزائن والے رنگ برنگے فلوئی یعنی ڈھیلے اور لمبے گاؤن بھی فیشن میں ان ہیں اور زیادہ تر لڑکیاں اور خواتین باہر آنے جانے کے لئے ان کا استعمال کر رہی ہیں اس عید پر یہ ایک منفرد اور دلکش لباس کے طور پر پہنا جا سکتا ہے۔
چکن کاری والی قمیض اور ڈوپٹے:
• چکن کاری کے کام والے کپڑے تیزی سی فیشن میں اِن ہو رہے ہیں اور لڑکیوں کا بھی رجحان ان کی جانب بہت زیادہ ہے، آن لائن یا مارکیٹس میں چکن کاری کے کام والے کپڑوں کی بھرپور ورائٹی موجود ہے، اس عید پر یہ سب سے زیادہ ٹرینڈنگ فیشن رہے گا۔
سِلک کے کپڑے:
• پاکستان فیشن انڈسٹری میں نت نئے فیشن کا اضافہ آئے روز ہوتا ہے، آج کل کے ٹرینڈنگ کپڑوں میں سِلک کی کُرتیاں وغیرہ بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں کیونکہ سِلک ٹھنڈا کپڑا ہے اور اسے گرمیوں میں بھی باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔