101 امریکی ڈالر کی سلامی دی اور کہا کہ ندا یاسر کے ساتھ امریکہ میں کیا ہوا؟ بتاتے ہوئے رو پڑیں

image

"ایک دفعہ جب میں امریکا گئی تو وہاں ایک پاکستانی بزرگ خاتون ملیں اور میرے مارننگ شو کی تعریفیں کرتے ہوئے مجھے 101 امریکی ڈالر کی سلامی دی۔"

یہ کہنا ہے معروف میزبان ندا یاسر کا جن کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہے. ندا نے اس ویڈیو میں بیرون ملک رہنے والے خاندانوں اور خصوصی طور پر خواتین کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ایک واقعہ سنایا اور ساتھ وہ خود روپڑیں.

ندا نے بتایا کہ شکاگو میں ایک پروگرام کے دعران سلام ایک بزرگ خاتون ان کے پاس آکر ندا اور ان کے شوہر یاسر نواز کی تعریفیں کرنے لگیں. بزرگ خاتون نے ندا کو بتایا کہ وہ بلکل اکیلی ہیں اور ندا کا شو دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہیں. ان کے پاس ندا کا مارننگ شو دیکھنے کے علاوہ کوئی ساتھی نہیں۔

"بزرگ خاتون نے مجھے بہت دعائیں دیں اور 101 امریکی ڈالر کی سلامیاں بھی دیں۔ وہ بہت بوڑھی خاتون تھیں. ہوسکتا ہے بچے کام پر چلے جاتے ہوں گے اور وہ گھر میں اکیلی رہ جاتی ہوں اور میرا شو ان کی تنہائی دور کرنے کا واحد زریعہ ہو"

ندا یاسر نے روتے ہوئے بتایا کہ بزرگ خاتون نے جب انہیں گلے لگایا تو خاتون کے آنکھوں میں آنسوں آگئے اور وہ انہیں کہنے لگیں کہ وہ ان سے بہت پیار کرتی ہیں۔ پاکستان میں تو پھر بھی خواتین کے پاس ان کی رشتے دار عورتیں آ جاتی ہیں. انہیں سہارا مل جاتا ہے لیکن دیگر ممالک میں بسنے والی پاکستانی خواتین کا کوئی نہیں ہوتا. وہاں اکیلا پن ہوتا ہے اس لیے ندا کا شو وہاں کی بوڑھی خواتین خاص طور پر دیکھتی ہیں.

You May Also Like :
مزید