والدہ کی وفات پر ان کے پاس نہیں تھی کیونکہ ۔۔ ندا یاسر اپنی والدہ کے جنازے میں شریک کیوں نہیں ہو سکی تھیں؟ انکشاف کردیا

image

ندا یاسر پاکستان کی سب سے کامیاب مارننگ شو ہوسٹ ہیں۔ وہ ایک اداکارہ اور ایک پروڈیوسر بھی ہیں اور وہ آہستہ آہستہ ڈیزائننگ کے شعبے میں بھی قدم بڑھا رہی ہیں۔

میزبان بھی ایک خاندانی خاتون ہیں اور وہ ہمیشہ اپنے خاندان اور بچوں سے متعلق گفتگو کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں ندا یاسر نے حنا الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی والدہ سمیت اپنی ساس کے جنازے میں بھی شرکت نہ کرپانے سے متعلق انکشاف کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت والدہ انتہائی علیل تھیں لیکن اس وقت اس قدر بیمار نہ تھیں کہ وہ شوہر اور بچوں کے ہمراہ باہر نہ جاتیں۔

ٹی وی میزبان نے بتایا کہ مالدیپ پہنچنے کے اگلے دن ہی انہیں بہنوں نے فون کرکے فورا ملک واپس آنے کو کہا اور بتایا کہ ان کی والدہ سخت بیمار پڑ گئیں ہیں، انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے۔

ندا یاسر کے مطابق انہوں نے بہنوں کے کہنے پر اپنے ٹکٹ بک کروائے لیکن اس وقت کورونا وائرس چل رہا تھا، اس لیے انہیں وہاں سے نکلنے سے قبل کورونا کا ٹیسٹ کروانا پڑا جسکا رزلٹ آنے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔

مارننگ شو ہوسٹ نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ہی بہنوں کو بول دیا تھا کہ والدہ کی تدفین کردی جائے، کیوں کہ انہیں نہیں پتا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا یا منفی اور وہ کب تک وہاں پہنچ سکیں گی، اس لیے والدہ کی تدفین کردی جائے۔

ٹی وی میزبان کے مطابق انہوں نے آخری بار آن لائن والدہ کا دیدار کیا اور انہوں نے والدہ کے آخری سفر کو آن لائن دیکھا اور رات کو جب ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تو وہ وطن واپس آئیں۔

You May Also Like :
مزید