یہ نہیں چاہتی کہ امیر بچوں کی طرح بگڑ جائیں۔۔ ندا یاسر اپنے بچوں کی پرورش میں کتنی سخت ہیں؟ وہ طریقہ جو ہر ماں کو اپنانا چاہیے

image

"میں ہمیشہ بچوں کو رات کو جلدی سونے پر زور دیتی ہوں. اس طرح نظم و ضبط رہتا ہے. بچوں کو کہتی ہوں صبح جلدی اٹھیں اور ہر کام وقت پر کریں"

یہ کہنا ہے معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر کا جو اپنے آپ میں ہی ایک برانڈ کا درجہ رکھتی ہیں. حال ہی میں مسرت مصباح کو انٹرویو دیتے ہوئے ندا کا کہنا تھا کہ میں اپنے کو ساڑھے نو بجے بستر پر لٹا دیتی تھی اور اس سے وہ شیڈول کا احترام کرنا سیکھ گئے.

ندا نے بتایا کہ وہ بیٹے بالاج کے ساتھ اتنی سخت نہیں ہیں لیکن بچوں کو شوبز سے دور رکھا ہے.

"اپنے بچوں کو امیر بچوں جیسے رویوں سے دور رکھا ہے. گھر میں گاڑی ہے لیکن پھر بھی بچوں کو ٹیکسی اور موٹر سائیکل کی سواری کا استعمال کرواتی ہیں تاکہ وہ جانیں کہ یہ سب چیزیں محنت اور پیسے سے آئی ہیں. ہم کچھ کرنا چاہتے تھے اس لئے یہ آسانی ہمارے پاس ہے.

ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی بڑی گاڑی استعمال کرنا چاہتی تھی، لیکن انہوں نے اسے چھوٹی گاڑی دی ہوئی ہے.

You May Also Like :
مزید