عبادت نہیں چھوڑی لیکن وی لاگ بناتے ہیں۔۔ حج کے دوران سوشل میڈیا کے استعمال پر ندا یاسر کا کرارا جواب

image

"ہم وی لاگز اپنی عبادات کو چھوڑ کر نہیں بنا رہے بلکہ عبادات کے بعد جب ہمیں تھوڑا سا فارغ وقت ملتا ہے تو اس میں بناتے ہیں"

یہ کہنا ہے معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز کا جو اس وقت حج کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں.

ندا یاسر نے حج کے دوران تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے پر کڑی تنقید کے بعد حالیہ پوسٹ میں بتایا کہ ہم یہ ولاگز صرف اس لیے بنا رہے ہیں کہ جو لوگ یہاں نہیں آ سکتے وہ اس خوبصورت، مبارک اور پاکیزہ جگہ کو ہمارے ساتھ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔

You May Also Like :
مزید