کبھی بالی وڈ خانز کا ایک ساتھ ڈانس تو کبھی ریحانہ کی پرفارمنس کے چرچوں سے بھری ہوئی آننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات اگرچہ ختم ہوگئی ہیں لیکن اس 100 ملین ڈالر لاگت سے ہونے تقریبات پر میڈیا ابھی تک باتیں کررہا ہے.
کہا جارہا ہے کہ اپنی بڑی بہو کو شادی میں 91 ہیروں سے جڑا 451 کروڑ روپے کا ہار دینے والی نیتا امبانی چھوٹی بہو رادھیکا کو بھی انتہائی شاندار تحفہ دینے کا ارادہ رکھتی ہیں.
شلوکا کو دیا جانے والا ہار 407 قیراط کے ہیروں سے تیار کیا گیا تھا. دنیا کے اس سب سے قیمتی ہار کا ڈیزائن لبنانی جیولر معاواد نے تیار کیا تھا اور بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رادھیکا مرچنٹ کو بھی اتنا ہی قیمتی تحفہ دیا جائے گا.
کہا جارہا ہے کہ نیتا امبانی چھوٹی بہو رادھیکا مرچنٹ کو وہ خوبصورت موتیوں اور ہیرے کا چوکر تحفے میں دیں گی جو انھوں نے مکیش امبانی کی بھانجی ایشیتا سالگاکور کی کاک ٹیل پارٹی میں پہنا تھا اس سے پہلے یہی ہار نیتا امبانی سونم کپور کی شادی کے ریسیپشن میں بھی پہن چکی ہیں۔