خانہ کعبہ کو دیکھا تو سانس لینا بھول گئی۔۔ نتاشا علی نے عمرہ کے سفر کا روح پرور واقعہ سنا دیا

image

"میری زندگی میں سب سے خوشی کا لمحہ وہ تھا جب پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل ہوئی اور آج بھی پہلی بار خانہ کعبہ کو دیکھنے کا وقت یاد کرتی ہوں تو اسی خوشی کا احساس ہوتا ہے"

یہ کہنا ہے اداکارہ نتاشا علی کا جنھوں نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی.

نتاشا علی کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ خانہ کعبہ اور مقدس مقامات کو صرف ٹی وی پر ہی دیکھا تھا لیکن جب پہلی بار حقیقت میں آنکھوں کے سامنے کعبہ دیکھا تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے نتاشا علی نے بتایا کہ 2016 میں جب پہلی بار بھائی کے ساتھ عمرہ کرنے گئی تو خانہ کعبہ کو آنکھوں کے سامنے دیکھ کر آنکھوں میں خوشی کے آنسوں آگئے اور تھوڑی دیر کے لیے میں سانس لینا بھی بھول گئی. پھر میرے بھائی نے جھٹکا دے کر جگایا اور کہا کہ سانس لو اور اللہ اکبر پڑھ کر آگے چلتی رہو۔

You May Also Like :
مزید