میں ملنگ ہوں لیکن زاویار ایسا نہیں۔۔ اس نے میری خواہش کے باوجود! بیٹے نے ایسا کیا کہا تھا جو نعمان اعجاز جائے نماز پر رونے لگے؟

image

"جب بیٹے نے اداکاری کے فیصلے کا بتایا تو میں جائے نماز پر بیٹھے بیٹھے ہی جذباتی ہو کر رو پڑا تھا"

یہ کہنا ہے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا جنھوں نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شوبز انڈسٹری کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب زویار نعمان نے شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا تو وہ رونے لگے تھے.

نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں نام اور پیسا کمانا آسان کام نہیں. یہ مشکل ترین فیلڈ ہے اس لیے میں چاہتا تھا کہ میرا بیٹا اس شعبے سے دور رہے. میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ میرا بیٹا اداکار بنے اور نہ ہی کبھی زاویار کو ایسی ترغیب دی اور نہ ہی اس کی ایسی تربیت کی۔

"میں خود ملنگ آدمی ہوں ہر طرح کام کرلیتا ہوں لیکن زویار ایسا نہیں ہے اس لیے میری خواہش تھی کہ وہ شوبز کے علاوہ کسی اور فیلڈ میں جائے. لیکن وہ پہلے ہی اداکاری کا فیصلہ کرچکا تھا.

You May Also Like :
مزید