"میں جیب میں صرف 5 ہزار روپے لے کر انڈیا آئی تھی اور مجھے یہ تک پتا نہیں تھا کہ 1 ہزار ڈالر کیا ہوتے ہیں"
یہ کہنا ہے بھارت کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی کا جنھوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران زندگی کے مشکل ترین لمحات کا ذکر کیا.
اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے نورا کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پیسے نہیں تھے اور سارے دن میں صرف ایک انڈا اور روٹی کھا کر گزارا پڑنا تھا. وہ بہت مشکل وقت میں تھا. انھیں ایسے اپارٹمنٹ میں رہنا پڑا جہاں 9 نفسیاتی مریضہ رہتی تھیں. وہ سوچتی تھیں کہ آخر انھوں نے خود کو کس مشکل میں ڈال دیا ہے.
نورا کہتی ہیں کہ کاسٹنگ ایجنسیاں پیسے کاٹ کر بہت تھوڑے پیسے ان کو دیتی تھیں. اس وقت مجھے علاج کی ضرورت تھی. میری جدوجہد واقعی بہت خراب رہی. کچھ ایجنسیاں نئے آنے والوں کا استحصال کرتی ہیں اور ان کی حفاظت کیلیے انڈسٹری میں کوئی قانون نہیں ہے۔