جو مرد یشما گل سے شادی کرے گا وہ ۔۔ عمیر رانا نے یشما گل کے حوالے سے ایسا کہا کہہ دیا کہ میزبان اپنی ہنسی نہ روک سکے؟ ویڈیو

image

اداکار عمیر رانا نے ساتھی اداکارہ یشما گل کی جانب سے خوف خدا رکھنے والے مرد سے شادی کرنے کی خواہش پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو مرد اداکارہ سے شادی کرے گا وہ خدا کا خوف ہی رکھے گا۔

حال ہی میں اداکار عمیر رانا نے ایک پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جہاں ان سے یشما گل کی جانب سے خوف خدا رکھنے والے مرد سے شادی کرنے کی خواہش پر رائے مانگی گئی۔

عمر رانا نے میزبان کے سوال پر مسکراتے ہوئے کہا کہ جہاں تک وہ یشما گل کو جانتے ہیں، وہ جس مرد سے بھی شادی کریں گی، وہ خدا کا خوف ہی رکھے گا۔

عمر رانا اپنی رائے دیتے ہوئے ہنس پڑے جب کہ ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے احمد علی بٹ بھی ہنس پڑے اور کہا کہ ان کی بات پر میمز بنیں گی۔

عمیر رانا سے قبل یشما گل نے کچھ دن پہلے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کہا تھا کہ وہ اس مرد سے شادی کریں گی جو اچھے اخلاق سمیت خدا کا خوف رکھنے والا ہوگا۔

You May Also Like :
مزید