میں کئی سالوں تک مذہب سے دور رہا پھر ۔۔ عمیر رانا، جب غار حرا پہنچے تو ان کے ساتھ کیا ہوا کہ وہ رو پڑے؟ انکشاف کردیا

image

عمیر رانا کا شمار پاکستانی ٹیلی ویژن کے سب سے ذہین اورپرفیکٹ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اداکار بہت سے اہم پروجیکٹس پر کام کر چکے ہیں اور مداحوں کی ان کی اداکاری بہت پسند آتی ہے۔

اس وقت عمیر رانا موجودہ سپر ہٹ ڈرامہ سیرل عشق مرشد میں ڈرامے کے مرکزی کردار اور ہیرو اداکار بلال عباس کے والد کا کردار کر رہے ہیں جس میں وہ ایک کرپٹ سیاست دان کے طور پر مداحوں کو انٹرٹین کرتے دکھائی دی رہے ہیں۔

حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ کے مہمان بنے اور انہوں نے اپنے روحانی سفر کے بارے میں بات کی۔ اداکار نے بتایا کہ وہ اپنی نوعمری میں مذہبی انتہا پسند بننے کے راستے پر گامزن ہوگئے تھے لیکن پھر انہوں نے کئی سال تک مذہب سے دوری اختیار کرلی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ بالغ ہوئے تو انہوں نے مذاہب کو پڑھنا شروع کیا۔

عمیر رانا نے ایک اسلامی قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ مکہ میں واقع غار حرا کےسفر کے دوران انہیں ایک جھٹکا لگا تھا۔وہ حج پر اپنی والدہ کے ہمراہ گئے تھے۔اداکار کی والدہ جوڑوں کے درد کی وجہ سے پہاڑ پر نہیں چڑھ سکتی تھیں۔ جب وہ غار حرا میں پہنچے تو یہ یاد کر کے رو پڑے کہ ہمارے حضور صلوسلم عل کو اللہ کی طرف سے پہلا پیغام کیسے ملا۔ پھر سورہ علق کی تلاوت کرتے ہوئے اترے۔

دیکھئے انٹرویو۔

You May Also Like :
مزید