رمضان میں گیم شوز کر کے لالچ کو فروغ نہ دیں ۔۔ عمیر رانا نے رمضان میں ہونے والے گیم شوز سے متعلق کیا پیغام دیا؟ ویڈیو دیکھیں

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عمیر رانا نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی اور ان کے ساتھ اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی مہمان بنیں۔

عمیر رانا نے انٹرویو میں رمضان المبارک میں نشر کیے جانے والے گیم شوز کے بارے میں بات کی۔

عمیر رانا نے کہا کہ رمضان بہت مقدس مہینہ ہے جس میں عاجزی، انسانیت، ہمدردی اور محبت کو فروغ دینا ہے۔ ہمی چاہئے کہ رمضان کے مہینے میں لالچ کو فروغ نہ دیں بلکہ ہمدردی اور محبت کو فروغ دینا چاہیے۔

اس سے قبل بھی مختلف اداکار رمضان میں ہونے والے گیم شوز کی مخالفت کرچکے ہیں۔ ان کا یہی کہنا ہوتا ہے کہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ عبادت میں وقت گزارنا چاہئے ناکہ وہ افطار کے بعد گیم شو میں انعامات کی لالچ میں خود اپنا ایمان کمزور کریں۔ رمضان اللہ سے قریب تر ہونے کا مہینہ ہے۔

You May Also Like :
مزید