خود تو پارلر جاتی ہی ہیں ساتھ بچوں کو بھی لے جاتی ہیں۔۔ پاکستان کی وہ اداکارائیں جو کم عمری میں ہی اپنے بچوں کی گُرومِننگ شروع کردیتی ہیں

image

پاکستان میں فیشن کا بڑھتا ہوا رجحان اب صرف مرد اور خواتین تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ بچوں تک منتقل ہوگیا ہے، آج کل ہمارے یہاں چھوٹے بچوں کو سجانے سنوارنے کا جیسے ٹرینڈ ہی چل گیا ہو، ہر کوئی چاہے وہ عام عوام ہو یا پھر کوئی سلیبرٹی سب ایک ہی راستے پر ہیں۔ پرانے وقتوں میں جب تک بچہ جوان نہ ہوجائے تب تک سلون یا پارلر نہیں جاتا تھا، لیکن اب ایسا کہیں بھی دکھائی نہیں دیتا۔ آج ہم بات کریں گے ان پاکستانی اداکاراؤں کی جو خود تو مختلف ٹریٹمنٹ کرواتی ہی ہیں اب اپنے بچوں کو بھی چھوٹی عمر سے ان چیزوں میں لگا دیا ہے۔

ایمن خان:

ایمن خان شروع سے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں، پہلے جڑواں ہونے کی وجہ سے دونوں بہنوں نے خوب توجہ حاصل کی پھرمنیب بٹ سے شہانہ شادی اور ڈھیر سارے فنلشنز کی وجہ سے چرچوں میں رہیں۔ بہانہ چاہے کوئی بھی ہو ایمن کو پتہ ہے کہ لوگوں کی نظروں میں کیسے رہا جاتا ہے اور اس سے وہ پورا فائدہ اٹھاتی ہیں۔ بچی کی پیدائش سے ہی ایمن خان اسکی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی آرہی ہیں اپنے مداحوں کے ساتھ، کبھی اسکے کھیلنے کودنے کی تو کبھی گھومنے پھرنے کی۔

ابھی حال ہی میں ایمن نے اپنی بیٹی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی چھوٹی سی بچی کو ایک سلون لے کر گئی ہیں جہاں اسکے بالوں کی ٹریٹمنٹ اور اسٹائلنگ ہورہی ہے۔ اسکے علاوہ کم عمری میں ہی بیٹی کو میک اپ کرنا شروع کردیا ہے۔

نادیہ خان:

نادیہ خان کو تو آپ سب ہی جانتے ہونگے کبھی آپ نے انھیں مارننگ شو میں دیکھا ہوگا تو کبھی کسی ڈرامے می، اسکے علاوہ انھوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنایا ہوا ہے جس پر آئے دن وہ اپنی روزمرہ زندگی کی ویڈیوز لگارہی ہوتی ہیں اپنے دوستوں اور بچوں کے ساتھ۔ آج کل وہ اپنے چھوٹے بیٹے کیان جسے وہ پیار سے کینو کہتی ہیں اسکے ساتھ نظر آتی ہیں، عید ٹرانسمیشن میں بھی وہ ندا یاسر کے شو میں اپنے بچے کو لے کر آئی تھیں۔

کچھ وقت پہلے نادیہ خان اپنے بیٹے کے ہمراہ سلون گئی تھیں جہاں کی ویڈیو انھوں اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی جس میں وہ ڈھائی سال کے بیٹے کا ہئیر ٹریٹمنٹ، مینکیور اور پیڈیکیور کروا رہی تھیں اس میں انھوں نے بچے کا فیشل کروانے کی بھی بات کی تھی جس سے پتہ چلتا ہے کہ اداکار اپنے بچوں کو بچپن سے ہی ان چیزوں میں لگا کر انکی معصومیت اور بچپنا ختم کردیتے ہیں۔ ایک اور ویڈیو جو نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر لگائی تھی اس میں وہ اپنی بیٹی کا 'بلیو نینو' بالوں کی بحالی کا علاج کروا رہی ہیں۔

You May Also Like :
مزید