جینز پر کھوسے یا سینڈل ۔۔ آج کل جوتوں کا کون سا فیشن اِن ہے؟ دیکھیئے مشہور شخصیات کون سے جوتوں کا انتخاب کرتی ہیں

image

جیسے جیسے موسم بدلتا ہے کپڑوں کے ساتھ ساتھ جوتوں کا فیشن بھی بدل جاتا ہے گرمی میں الگ جبکہ سردیوں میں کچھ مختلف یعنی بند جوتوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

آج کل کون سے جوتے فیشن میں اِن ہیں اور مشہور شخصیات کس طرح کے جوتوں کا انتخاب کرتی ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

• مریم نواز کے جوتے

مریم نواز ہمیشہ سے ہی اپنے فیشن اور خوبصورتی کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے پہننے اوڑھنے کے چرچے ہوتے ہیں، حال ہی میں شرمیلہ فاروقی نے ٹوئٹر پر مریم نواز کے جوتوں کی بےحد تعریف کی، ان کے جوتے اکثر ہی مشہور ہوتے ہیں، وہ اس تصویر میں سفید اور نیلے پمپس پہنی ہوئی تھیں۔

• حرا مانی اور کھوسے

حرا مانی کے لاکھوں کی تعداد میں مداح ہیں اور انہیں بھی فیشن کی دنیا میں لوگ آئیڈل مانتے ہیں ہرا مانی کھوسے پہنا پسند کرتی ہیں اور اکثر کھوسوں میں نظر آتی ہیں جبکہ بھارتی اداکارائیں بھی جینز کے ساتھ کھوسے پہننے کو ترجیح دیتی ہیں اور یہ بہت خوبصورت بھی لگتے ہیں۔

• منال خان اور کورٹ شوز

آج کل موسم بدل رہا ہے اور آگے سے بند منہ کے جوتوں کا رجحان ہے، منال خان اور ان کی بہن اکثر و بیشتر کورٹ شوز یا اونچی ہیل والے آگے سے بند منہ کے جوتے پہنے دکھائی دیتی ہیں اور لوگ ان کے فیشن کو بےحد پسند بھی کرتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید