پورے پاکستان میں انہیں کوئی لڑکی نہیں ملی کیا؟ فائزہ ثقلین کے نئے لان کلیکشن میں بھارتی ماڈلز کو دیکھ کر صارفین بھڑک اٹھے، دیکھیں

image

لان کا سیزن پاکستانی فیشن میں پچھلے کچھ سالوں سے طے شدہ موسموں میں سے ایک ہے۔ اس سال بھی ہم دیکھ رہے ہیں کہ تمام برانڈز اپنے لان کے جوڑوں کی خوب تشہیر کر رہے ہیں۔ اور ہر ایک دوسرے سے بڑھ کر ماڈلز اپنے اشتہار میں لے رہا ہے۔

اب حال ہی میں پاکستان کی ایک جانی مانی ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے اپنے لان کے کپڑوں کے اشتہار کے لیئے بھارتی ماڈلز پلک تیواری (جو کہ شویتا تیواری کی بیٹی ہیں) اور سونم باجوہ کا انتخاب کیا جسے دیکھ کر عوام بہت ناخوش ہوئی۔

پلک کو اکیلے میں جبکہ سونم باجوہ کو احسن خان کے ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہیں۔

جس پر صارفین کا کہنا ہے کہ، 'کیا پاکستان میں ماڈلز ختم ہوگئی ہیں جو انڈیا سے بلوانی پڑیں؟' ایک صارف نے لکھا کہ، 'پاکستانیوں کو بہت شوق ہے انڈیا والوں میں گھسنے کا۔' ایک اور صارف نے لکھا، 'اس سے اچھی تو ہانیہ اور یمنیٰ ہیں۔' اسی طرح سے تنقیدی کمنٹس سوشل میڈیا پر چل رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید