وزن کی زیادتی صرف گھر میں رہنے والے لوگوں کا مسئلہ نہیں بلکہ مشہور شخصیات بھی اس کا شکار ہوتی ہیں۔ خاص طور پر وہ لوگ جو شوبز کا حصہ ہیں اور موٹاپے کا شکار ہوجائیں انھیں جلد سے جلد اپنا سابقہ لک حاصل کرنا ہوتا ہے۔
پری ہاشمی کے ساتھ بھی یہی ہوا۔ پہلے بچے کی پیدائش کے بعد ان کا وزن کافی بڑھ گیا جس پر قابو پانے میں وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہوئی ہیں۔ اگر چہ ان کا سفر ابھی جاری ہے لیکن ہم ان کے دس کلو وزن کم کرنے کا راز آپ سے شئیر کررہے ہیں۔
4 چیزیں بالکل چھوڑ دیں
پری بتاتی ہیں کہ انھوں نے اپنی غذا سے 4 چیزیں شکر، آٹآ، نمک اور چاول کو بالکل نکال دیا تھا۔ چائے کے بجائے انھوں نے گرین ٹی کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیا۔
سی 9 ڈائیٹ ہلان کیا ہے؟
اس کے علاوہ پری نے سی 9 ڈائیٹ کا پلان خریدا تھا جو ایک طرح کے فوڈ سپلیمینٹس ہیں جو فارایور لیونگ کمپنی سے خریدنے پڑتے ہیں۔ اس سے ان کا وزن تیزی سے کم ہوا اور انھوں سے 8 کلو وزن صرف 10 دن میں کم لیا۔
سونے سے کافی دیر پہلے کھانا کھا لیں
پری کہتی ہیں کہ رات کو سونے سے 3 سے 4 گھنٹے پہلے کھانا کھا لینا چاہئیے۔ اس کے علاوہ وہ کھانے کے بعد 45 منٹ تک پانی نہیں پیتیں اور چائے کے بجائے بلیک کافی پیتی ہیں۔ درمیان میں انھیں جب بھوک لگتی ہے تو وہ پھل اور سبزی کھاتی ہیں۔ سفید آٹے کے بجائے صرف چوکر کے آٹے کی روٹی کھاتی ہیں۔