میں پہلے والد جیسا بننا چاہتا تھا لیکن اب ۔۔ اقرار الحسن کا اکلوتا بیٹا پہلاج حسن، اپنی ماں سے زیادہ محبت کیوں کرتا ہے؟

image

سید پہلاج حسن پاکستان کے معروف نیوز اینکر اقرار الحسن اور قرۃ العین اقرار کے اکلوتے صاحبزادے ہیں۔ پہلاج پاکستان کے لیے پروفیشنل فٹ بال کھیلنا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں سید پہلاج حسن عروسہ خان کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں نظر آئے۔ پوڈ کاسٹ کا ایک کلپ عروسہ خان نے شیئر کیا جس میں پہلاج نے اپنے والد کے پیشہ، شہرت اور کامیابی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس نے اپنی ماں سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

اپنے والد کے راستے پر چلنے کے حوالے سے پہلاج نے کہا کہ، "میں بچپن میں اپنے والد کے پیشے سے متاثر تھا، اس وقت میں ان جیسا بننا چاہتا تھا لیکن اب میرا اینکر بننے کا ارادہ نہیں ہے۔"

پہلاج نے بتایا کہ وہ کس سے سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں، "میں اپنے والد سے زیادہ اپنی ماں سے پیار کرتا ہوں کیونکہ اس کی ایک وجہ ہے، میں نے اپنا زیادہ وقت اپنی ماں کے ساتھ گزارا ہے۔ اگرچہ اب میرے پاس اپنی الگ جگہ ہے پھر بھی میں زیادہ تر وقت اپنی ماں کے ساتھ گزارتا ہوں۔"

اقرار الحسن سے متعلق جعلی خبروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے پہلاج نے کہا کہ، "میں اپنے والد کے بارے میں جھوٹی خبروں پر توجہ نہیں دیتا کیونکہ میں ایسی خبریں سننے کا عادی ہو گیا ہوں۔ مجھے ہمیشہ یقین ہوتا ہے کہ وہ صحیح سلامت واپس آجائیں گے، یہ باتیں میرے بچپن سے چلی آ رہی ہیں۔"

You May Also Like :
مزید