دوپٹے پر کڑھائی نہیں بلکہ اب شعر لکھوائے جاتے ہیں۔۔ اگر آپ بھی اداکاراؤں کی طرح ایسے خوبصورت کپڑے لینا چاہتی ہیں تو جانیئے یہ کہاں سے سستے مل سکتے ہیں؟

image

آج کل تو جو کرلو کم ہے، آئے دن نت نئے فیشن مارکیٹ میں آتے رہتے ہیں اور جب سے آن لائن شاپنگ شروع ہوئی ہے تب سے تو مختلف کپڑوں کے ڈیزائنز کی تو جیسے بھرمار ہوگئی ہے۔

نکاح کے دوپٹوں پر تو لکھائی کی بناوٹ آپ سب نے ہی دیکھی ہوگی لیکن اب کپڑوں پر بھی مختلف طرح کی کیلی گرافی دیکھنے کو ملتی ہے، جو شوبز اداکاراؤں میں بھی کافی مقبول ہورہی ہے۔ ابھی حال ہی میں بشریٰ انصاری نے بھی ایک شو میں اسی طرح کا دوپٹہ پہنا تھا جو مداحوں کو کافی پسند آیا تھا۔

تو آئیے جانتے ہیں اسطرح کے سستے اور اچھے دوپٹے اور کپڑے آپ کو کہاں سے مل سکتے ہیں؟

یہاں ہم آپ کو کچھ آن لائن پیجز کے بارے میں بتارہے ہیں جہاں سے آپ با آسانی اپنی پسند کے کیلی گراف کپڑے مناسب ریٹ میں خرید سکتی ہیں۔

ویئر منٹو:

ویئر منٹو ایک آن لائن پیج ہے جہاں سے اداکارائیں بھی کپڑے خریدتی ہیں، خاص کر صباء قمر۔

انداز بائے سوز:

یہ بھی ایک آن لائن شاپ ہے، جہاں سے اسطرح کے کیلی گرافک کپڑے، دوپٹے، اسٹال اور جیکٹ وغیرہ سب مناسب قیمت میں خریدی جاسکتی ہیں

آئیڈیل کلیکشن:

اس آن لائن اسٹور پر ایک سے ایک سادہ، خوبصورت اور کیلی گرافک کپڑوں کی ورائٹی موجود ہے۔ جسے پہننے کے بعد یقیناً آپ کی شخصیت میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔

You May Also Like :
مزید