لاکھوں کے کپڑے پہنیں یا چند ہزاروں کے ان پر سب کچھ جچتا ہے ۔۔ پاکستانی خواتین سیاستدان جن کے کپڑوں اور فیشن کو اپنا کر آپ بھی اپنا لُک بدل سکتی ہیں

image

پاکستانی خواتین سیاستدان سب کے لیے قابلِ محترم ہیں۔ ان کی باتوں اور رویوں سے اختلافات شاید ضرور ہوں، لیکن ان کے کپڑے پہننے کے انداز اور سٹائلنگ کو ہر کوئی پسند کرتا ہے۔ ہمارے ہاں اداکاراؤں کے کپڑوں پر تو لاکھوں لوگ تنقید کرتے ہیں لیکن خواتین سیاستدانوں پر اس معاملے میں آج تک کسی نے کوئی تنقید نہیں کی جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جب بھی کوئی پارٹی اجلاس ہو، کوئی کانفرنس میٹننگ یا اسمبلی کا اجلاس یہ اتنے خوبصورت اور نفیس انداز کے کپڑے پہن کر نکلتی ہیں سب تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ان کے صرف کپڑے ہی خوبصورت نہیں ہوتے بلکہ میک اپ بھی اتنا سافٹ لُک ہوتا ہے کہ شخصیت میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔

شرمیلا فاروقی:

اگر بات شرمیلا فاروقی کی کریں تو یہ ہر طرح کے آؤٹ فٹ میں بہت حسین لگتی ہیں۔ یہ چاہے قمیض شلوار پہنیں یا پھر جینز، کبھی میکسی پہنیں یا کوئی ٹاپ شرٹ۔ شرمیلا فاروقی ہر لحاظ سے خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔ یہ زیادہ تر ہلکے رنگوں کا انتخاب کرتی ہیں۔ لیکن جب گہرے رنگ استعمال کرتی ہیں تو وہ بالکل سادے پلین کپڑوں کے لیے لیتی ہیں یا پھر کم سے کم ایمبرائیڈری والے ہوتے ہیں جن سے وہ اچھے بھی لگتے ہیں اور دیکھنے میں عجیب بھی نہیں لگتے۔ ان کے مغربی انداز کے کپڑوں کو اگر آپ غور سے دیکھیں تو یہ سکرٹ اور میکسی اس طرح کے ڈیزائن میں لیتی ہیں جو بالکل مشرقی انداز لگتا ہے، یعنی اس میں نمود و نمائش کا عنصر نہیں رہتا۔

شرمیلا فاروقی کی طرح آپ بھی مغربی لباس پہن سکتی ہیں جن سے آپ کا لُک بھی بدل جائے گا اور آپ خوبصورت بھی نظر آئیں گی۔ اب ان جیسے ڈیزائن کے کپڑے تو آپ بازار سے پلین کپڑا خرید کر خود سلوا سکتی ہیں۔ ان کے فلورل پرنٹ جیسے کپڑے تو آپ بازار سے ہلکے اور گہرے رنگوں میں خرید سکتی ہیں۔ فلورل کپڑے خریدتے وقت آپ یہ خیال کریں کہ پھول چھوٹے چھوٹے بنے ہوئے ہوں۔ چھوٹے پھولوں کی قمیض شلوار اچھی لگتی جبکہ بڑے پھولوں کے پرنٹس کی میکسی اچھی لگتی ہے۔

مریم نواز:

مریم نواز کے کپڑے نہ صرف اچھے اور نفیس پرنٹ کے ہوتے ہیں، بلکہ ان کو مختلف ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہوتا ہے۔ کسی میں فیشن کے لحاظ سے لیس لگتی ہوتی ہے تو کسی میں کٹ ورک کا کام ہوتا ہے۔ یہ تمام ڈیزائن آپ بھی درزی سے اپنی پسند سے اپنے لحاظ سے بنوا سکتی ہیں۔ کڑھائی کے کپڑوں میں اگر آپ ایک بات نوٹ کریں تو یہ سادہ کپڑوں پر کڑھائی پسند کرتی ہیں جو پہننے میں ہلکے اور دکھنے میں جازب لگتے ہیں۔ آپ بھی اپنی پسند کے رنگ کے کپڑے دیکھیں جو پلین ہو اور اس پر ہلکی اور باریک کڑھائی ہو۔ اس سے آپ بھی اچھی لگیں گیں۔

زرتاج گُل:

پی ٹی آئی کی زرتاج گُل بھی زیادہ تر ایسے کپڑے پہنتی ہیں جن کے دوپٹے ہلکے شیفون یا کرنکل کے ایک رنگ میں ہوتے ہیں۔ جب یہ چادر اوڑھ کر نکلتی ہیں تو ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔ یہ اکثر سادے یا کم سے کم کڑھائی والے کپڑے پہنتی ہیں اور ان کے ساتھ بالکل سادے شیفون یا ریشمین دوپٹے لیتی ہیں۔ یہ اکثر اسمبلی اجلاس میں بھی اسی طرح کے آؤٹ فٹ میں نظر آتی ہیں جو دکھنے میں بہت نفیس اور سادہ لُک لگتے ہیں۔

آج کل چونکہ پلین کپڑوں یعنی ایک رنگ کے کپڑوں کا فیشن بہت زیادہ ان ہے۔ جس کی وجہ سے کپڑوں کا ڈیزائن اب آپ اپنی مرضی سے کر سکتی ہیں۔ مریم نواز کی طرح کپڑوں میں لیس کا استعمال، شرمیلا فاروقی کی طرح سادی قمیض کے ساتھ ڈیزائن والا ٹراؤزر اور زرتاج گُل کی طرح ریشمین سادے دوپٹے شخصیت کو نکھار دیتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید