پریانکا چوپڑا اور نک جونس کو اپنا 2 کروڑ ڈالر کا گھر چھوڑنا پڑا۔۔ دونوں اب بیٹی کے ہمراہ کہاں رہنے پر مجبور ہیں؟

image

بھارتی اداکارہ اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا جنہوں نے کچھ سال قبل امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی اور اب ایک پیاری سی بیٹی مالتی میری کی ماں ہیں، اپنی کروڑوں کی حویلی چھوڑنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جوڑے نے 2019 میں امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک گھر خریدا تھا، جس پر 2032 سے قانونی کاروائی چل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے پریانکا اور نک اپنی بیٹی کے ہمراہ کسی اور جگہ منتل ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ابھی اس بات کا مکمل پتہ نہیں لگایا گیا ہے کہ دونوں اپنے گھر میں دوبارہ واپس کب جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، پریانکا چوپڑا کے گھر کی تعمیرات میں کچھ خامی کے باعث نکاسی آب کے نظام سے گھر کا کچھ حصہ خراب ہوگیا تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے یہ گھر ناقابلِ رہائش قرار دے دیا تھا۔

اور تب سے جوڑے نے گھر بیچنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس پر عدالت کی جانب سے اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پریانکا اور نک کو نقصان کے بدلے میں تقریباً 1.5 ملین ڈالر سے زائد کی رقم ادا کی جاسکتی ہے۔

You May Also Like :
مزید